ایرانی ٹیم نے 2022 والی بال مینز نیشنز لیگ کے آخری مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

تہران، ارنا- ایرانی قومی والی بال ٹیم نے 2022 والی بال نیشنز لیگ کے پہلے دور کے مقابلوں کے سلسلے میں سربیا کیخلاف کھیلے گئے میچ کو 0۔3 نتیجے کیساتھ جیت کرکے اٹلی میں منعقدہ ان مقابلوں کے آخری مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، 2022 والی بال مینز نیشنز لیگ کے ابتدائی مرحلے کے پانچویں دن کے مقابلوں کا آج بروز ہفتہ مطابق 9 جولائی کو جاپانی شہر اوازاکا اور پولینڈ کے شہر گدانسک میں 6 مچیز سے انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں کے سلسلے میں ایرانی قومی والی ٹیم، ایرگو ایرینا ہال میں سربیا کیخلاف میدان میں اترگئی۔

ایرانی والی بال کھیلاڑیوں نے ہیڈکوچ "بہروز عطائی" کی قیادت سے اس میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین مسلسل سیٹوں میں بالترتیب 33-35، 21-25 اور 12-25 نتائج کیساتھ کامیابی حاصل کرلیا اور اس طرح اس نے اس ایونٹ کے آخری مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .